ابنا: ہلیری کلنٹن نے سوئٹزرلینڈ میں صدر بشار اسد کی حکومت کے بعض مخالفین سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے شام کے مخالفین کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔ قابل ذکر ہے یہ ملاقات ایسے عالم میں انجام دی گئي ہے کہ جب امریکہ نے اپنے سفیر کو واپس دمشق بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے امریکہ بعض علاقائي ملکوں کی مدد سے شام میں بھر پور طرح سے مداخلت کرکے بدامنی پھیلا رہا ہے جس سے شام کے عوام سخت برہم ہیں۔ شام میں سرگرم عمل مسلح دہشت گردوں کو امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔........
/169